ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں کشمیر میں وزیر کی رہائش گاہ پر پٹرول بم پھینکا گیا 

جموں کشمیر میں وزیر کی رہائش گاہ پر پٹرول بم پھینکا گیا 

Tue, 02 Aug 2016 20:31:26    S.O. News Service

سری نگر ، 2 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر کے وزیر تعلیم نعیم اختر کی پرائے پورہ میں واقع رہائش گاہ پر کل رات ایک پٹرول بم پھینکا گیا۔پولیس نے آج بتایاکہ نامعلوم افراد کی طرف سے پھینکے گئے بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ کل رات پرائیپورہ میں وزیر تعلیم کی رہائش گاہ پر ایک پٹرول بم پھینکا گیا، جس کی وجہ سے عمارت کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔اختر اور ان کی اہلیہ رہائش گاہ کے احاطہ میں موجود نہیں تھے کیونکہ پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت کے پچھلے سال مارچ میں اقتدار میں آنے کے بعد وہ ہائی سیکورٹی والے گوفاکار روڈ پر بنی رہائش گاہ میں چلے گئے ہیں۔افسر نے بتایا کہ کل رات شہر کے بیمناعلاقے میں ایس ڈی اے کالونی میں سڑک اور بھون محکمہ کے دفتر پر بھی بم پھینکا گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہواہے ۔


Share: